ماڈل بازاروں میںچینی آٹے کی وافر مقدار رکھنے کی ہدایت 

لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری اندسٹری واصف خورشید نے تمام مینجرز کو چینی و آٹے کی وافر مقدار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد ہفتے بھر کی خریداری کرنے کے لئے ماڈل بازاروں کا رخ کرتی ہے۔ شہر بھر کے ماڈل بازاروں جن میں ٹاون شپ ، جوہر ٹاون، شیر شاہ، ہربنس پورہ، چائینہ سکیم ، چوہنگ ، ٹھوکر ، سبزہ زار ، رائیونڈ، وحدت روٹ سمیت دیگر بازاروں  میں سرکاری نرخوں پر چینی 90روپے فی کلو گرام  اور 10 کلو  آٹا کا تھیلا  540  روپے کے حساب سے فروحت کیا جا رہا ہے۔جبکہ سبزیوں میں آلو نیا کچا چھلکا 62، پیاز 38، ٹماٹر 137، لہسن دیسی 148، ادرک تھائی لینڈ 238، کھیرا دیسی 65، ساگ 30، میتھی 80، بینگن  40، بند گوبھی 45، پھول گوبھی 70، بھنڈی 95، گھیا کدو 50، لیموں چائینہ 50، اروی 50، روپے میں فروحت ہو رہے ہے، دوسری طرف پھلوں میں سیب کالا کولو 160 ، کیلا اول 60، انگور سندخانی 235، امرود 60، انار قندہاری 175، انار 205، انگور ٹافی 160 روپے میں فروحت ہو رہا ہے۔ماڈل بازاروں میں خریداری کرنے انے والوں کی درآمدی چینی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے شہریوں کا ماڈل بازاروں میں چینی کی 90 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروحت  اور آٹے کی قیمت اور فراہمی کو یقینی بنانے پر ماڈل بازار انتظامیہ کا شکریہ ادا کی۔

ای پیپر دی نیشن