لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھر میںگذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1086ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں 1113زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں صوبائی دارالحکومت264متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد88 حادثات میں 92متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ68حادثات میں65متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے1129متاثرین میں924مرد اور225خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونے والوںمیں174افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور593افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں955موٹر سائیکلز،114آٹو رکشے،92موٹر کاریں،23وین08مسافربسیں،22ٹرک او150دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔