لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماہمایوںاخترخان نے کہا کہ اپوزیشن جب اپنی آنکھوں سے وزیراعظم عمران خان کے بغض کی پٹی اتارے گی تو انہیں آگے بڑھتا ہوا پاکستان نظر آ جائیگا۔ چار دہائیوں میں ناکام ہونے کے بعد عوام کی جانب سے مسترد ہونے والوں کی قبل از وقت انتخابات کی خواہش مضحکہ خیز ہے ، حکومت کیلئے اپوزیشن نہیں بلکہ عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کے اثرات چیلنج ہیں اورحکومت موثر حکمت عملی سے مہنگائی میں بتدریج کمی لا رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں ہمایوںاخترخان نے کہا کہ احساس روشن پروگرام کے ذریعے تقریباً2کروڑمستحق گھرانوںکو آٹا ،خوردنی تیل اور دالیں رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے ،منفی پراپیگنڈا کرنیوالی اپوزیشن بتائے تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے کس دور میںمستحق گھرانوںکو اس طرز پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے ریلیف دیا گیا ہے۔
اپوزیشن بغض کی پٹی اتارے تو آگے بڑھتا ملک نظر آئیگا، ہمایوں اختر
Nov 15, 2021