فیروزوالہ( نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کے فارم ہاؤس پر انکے بھائی رانا زاہد حسین انور کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کادن بھر تانتا بندھا رہا۔ تعزیت کر نیوالوں میں ایڈیشنل آئی جی شیخ زعیم، ڈی پی او سرگودھا سرفراز خان ورک، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی خالد وڑائچ، میاں جاوید لطیف، سمیع اللہ خاں، سردار عرفان ڈوگر، ، لیگی رہنما عرفان اللہ نیازی، محمود اختر گورایہ، چوہدری شہباز اصغر مرحبا، چیئرمین ایم سی فیروزوالہ چوہدری ریاض گجر، پی پی 137 کے صدر میاں مشتاق احمد و دیگر سیاسی سماجی رہنما شامل تھے جنہوں نے رانا زاہد حسین انور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات و لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی