عالمی یوم ذیابیطس پرملک کا سب سے بڑا فری شوگر کیمپ

Nov 15, 2021

لاہور (سٹی رپورٹر) عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر انور ریاض قدیر ڈائبٹیز انسٹی ٹیوٹ چوبرجی میں پاکستان کے ورلڈ فیم شوگر سپیشلسٹ‘ پرائیڈ آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عارف ریاض کی زیرسرپرستی پاکستان کا سب سے بڑا فری شوگر کیمپ منعقد ہوا جس کا افتتاح ورلڈ فیم شوگر سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر عارف ریاض نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ شوگر کی بیماری سے متعلق ادویات بنانے والی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنے اپنے سٹالز بھی لگائے جس میں مریضوں کے لاکھوں روپے کے فری ٹیسٹ کئے گئے اور فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں اور آگاہی کے لئے لٹریچر بھی مفت تقسیم کیا گیا۔ پاکستان بھر سے آئے ہوئے شرکاء کے لئے ریفریشمنٹ اور دوپہر کے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ فری شوگر کیمپ کی کمپیئرنگ‘ انور ریاض قدیر ڈائبٹیز کے میڈیا ایڈوائزر اور ٹی وی اینکر چودھری افتخار سندھو نے کی۔

مزیدخبریں