یونس، عبدالعلیم،لالہ عرفان یادگاری فٹبال، فائنل لائن اپ مکمل


کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)امتیاز اسپورٹس فٹبال کلب ڈی ایف اے ایسٹ کراچی کے زیراہتمام نیشنل فائٹرفٹبال کلب اور ینگ ہزارہ فٹبال کلب کی زیرتعاون جاری آل کراچی کیپٹن محمد یونس،کیپٹن عبدالعلیم،لالہ عرفان یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔لسبیلہ اسٹوڈنیس اور کیماڑی محمڈن نے سیمی فائنل مقابلوں میں کامیابی کے بعد فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔نیشنل فائٹر فٹبال گرا?نڈکالا پل میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے دلچسپ اور سنسنی خیز رہے۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری عبدالعزیز کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں لسبیلہ اسٹوڈنیس کا مقابلہ نیشنل فائٹر سے ہوا۔جس میں لسبیلہ اسٹوڈنیس نے ایک ،صفر سے جیت اپنے نام کی۔میچ کا فیصلہ کن گول اویس نے اسکور کیا۔ نیشنل فائٹر کی ٹیم عمدہ کھیل کے باوجود گول برابر کرنے میں ناکام رہی اور واپسی کا ٹکٹ کنفرم کرالیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں کیماڑی محمڈن اور سابقہ کراچی چیمپئن ماڑی پور بلوچ کے درمیان ٹاکرا ہوا۔ جس میں مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں کیماڑی محمڈن نے ماڑی پور بلوچ کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر فائنل کی سیٹ کنفرم کرالی۔اس میچ کے مہمان خصوصی ایگل اسپورٹس کے شہزاد خان جدون تھے،جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سے تعارف کرایا گیا۔میچ کے ریفری عبدالباقی،ولی محمد، شبیر،میچ کمشنر محمد نواز عباسی اور را? فاورق تھے۔ٹورنامنٹ کافائنل میں ٹائٹل کے لئے لسبیلہ اسٹوڈنیس کا مقابلہ کیماڑی محمڈن سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن