امریکہ تائیوان میں وعدوں کی پاسداری کرے: چین کا انتباہ

Nov 15, 2021

 نیو یا رک(این این آئی)امریکہ میں چین کے سفیر چن گانگ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور  چین کے ساتھ طے شدہ وعدوں کی پاسداری کرے ، امور تائیوان سے احتیاط اور مناسب طور پر نمٹا جائے  تاکہ  یہ معاملہ چین اور امریکہ کے درمیان تنازعات اور تصادم کا باعث  نہ بنے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے  انضمام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنی بھر پور کوششوں کے خواہاں ہیں، لیکن ہم طاقت کا استعمال ترک کرنیکا وعدہ نہیں کریں گے۔ امریکہ کی  تائیوان کے معاملے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین پر قابو پانے  کی پالیسی یقیناً ناکام ہو گی۔ امریکی پالیسی سے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔  ’’تائیوان کی علیحدگی ‘‘سے متعلق سرگرمیوں کی روک تھام اور اس کی مخالفت کرنے  ، آبنائے  تائیوان کے دونوں کناروں کے  تعلقات کی پرامن ترقی کو برقرار رکھنے اور چین  کی وحدت میں حاصل شدہ پیش رفت کے لیے  مذکورہ الائنس کی مثبت شراکت کی جامع توثیق کی۔ انہوں نے  نشاندہی کی کہ اس وقت تائیوان کی  ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی  کی انتظامیہ  آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان  تصادم کو بھڑکاتے ہوئے بیرونی طاقتوں  کی شہ پر" علیحدگی " کے حصول کے لیے  اشتعال انگیزی کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ اْن کے اس عمل سے چینی قوم کے بنیادی مفادات اور تائیوان کے ہم وطنوں کے اہم مفادات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور اس سے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔  چھن گانگ نے کہا کہ ہم آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے  انضمام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنی بھر پور کوششوں کے خواہاں ہیں، لیکن ہم طاقت کا استعمال ترک کرنیکا وعدہ نہیں کریں گے۔ امریکہ کی  تائیوان کے معاملے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین پر قابو پانے  کی پالیسی یقیناً ناکام ہو گی۔

مزیدخبریں