افغانستان: منی بس زمین میں چھپائے بم سے ٹکرا گئی، صحافی ہلاک

کابل(نیٹ نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں مبینہ بم دھماکے میں ایک صحافی حمید سیغانی کی ہلاکت ہوئی ہے۔ وہ ایک منی بس میں سوار تھے اور جب بس دشتِ بارچی کے قریب پہنچی، تو زیر زمین چھپائے گئے بم سے ٹکرا گئی۔ صحافی کے علاوہ چار دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حمید سیغانی آریانہ ٹیلی ویژن کے ساتھ وابستہ تھے۔ کابل میں قائم صحافیوں کی تنظیم افغان جرنلسٹس سینٹر نے بھی سیغانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن