راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ضلع راولپنڈی میں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سیشن جج اور ان کی نامزد کی گئی سول ججوں پر مشتمل ٹیمیں آج15 نومبر بروز سوموار سے ضلع بھر کے پبلک اور پرائیویٹ اسکولوں کا دورہ کرکے جائزہ لیں گی کہ تمام تعلیمی اداروں میں کلاس اول تا پانچویں تک ناظرہ قرآن پاک پڑھایا جا رہا ہے یا نہیں اور ناظرہ قرآن پڑھانے کے لئے کسی قاری کا انتظام کیا ہے،کیا پرائمری تک تعلیمی اداروں میں سنگل نیشنل کریکولم کے مطابق پڑھایا جا رہا ہے۔کیا ناظرہ قرآن پڑھانے کے لئے ٹائم ٹیبل بنایا گیا ہے، کیا ناظرہ قرآن پڑھانے کا ٹائم ٹیبل میں دورانیہ اور ایام مخصوص کئے گئے ہیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد اعظم کاشف نے کہا کہ ہر تعلیمی ادارے کو اپنے ادارے کا ناظرہ قرآن پڑھانے کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا، عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر سکول کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی جائے گی اور چالیس لاکھ روپے تک ادارے کو جرمانہ بھی کیا جائے گا اور 19 نومبر کو ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔
سول ججوں پر مشتمل ٹیمیں آج راولپنڈی کے سکولوں کا دورہ کرینگی
Nov 15, 2021