لاہور آلودہ ترین شہر قرار،پنجاب میں سموگ بڑھانے والی سرگرمیاں کیخلاف ایکشن،2141افراد گرفتار

Nov 15, 2021


لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) لاہور فضا میں بڑھتی آلودگی نے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بنا دیا ہے۔ اتوار والے روز شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 292  ریکارڈ کیاگیا۔ ظفر علی روڈ کا علاقہ 446  اے کیو آئی کیساتھ انتہائی آلودہ قرار‘ ٹاؤن شپ میں آلودگی کی شرح 344  ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے باعث آنکھوں میں جلن کی شکایت بڑھ گئیں ہیں۔ طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری عینک پہنیں اور ماسک لگائیں۔ پنجاب بھر میں پولیس، محکمہ ماحولیات، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے سموگ کا سبب بننے والی سرگرمیوں کے سدباب کے لئے جوائنٹ آپریشنز میں تیزی لے آ ئے ہیں۔ یکم نومبر سے اب تک پنجاب بھر میں 1992ء مقدمات درج اور 2141 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں ساہیوال ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے کے 435 مقدمات درج اور 318 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شیخوپورہ ریجن  362 مقدمات درج اور 714 افراد کو گرفتار‘ گوجرانولہ ریجن میں مقدمات درج اور  276 افراد کو گرفتار‘ ملتان ریجن میں 301 مقدمات درج اور  288 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد ریجن میں  248 مقدمات 248 افراد کو گرفتار‘ بہاولپور ریجن میں  56 مقدمات اور  60 افراد کو گرفتار‘ سرگودھا ریجن میں 63 مقدمات درج اور 63 افراد کو گرفتار‘ ڈی جی خان ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 101 مقدمات درج اور 92 کو گرفتار‘ راولپنڈی ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 27 مقدمات درج اور 39 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 48 مقدمات درج اور 43 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں