سیالکوٹ (نامہ نگار) سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی کو گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سبزپیر کے سرحدی گاؤں میں ایک مشکوک شخص گھوم رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والوں نے اسے حراست میں لے کر پوچھ کچھ کی تو اس نے بتایا وہ بھارتی شہری ہے اور اس کانام سورج پال ہے۔ پولیس نے غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر سورج پال کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔