راشن رعایت پروگرام کیلئے 40 ملین درخواستیں‘ 10 ملین رجسٹر ہو گئے: ثانیہ نشتر


حسن ابدال‘ اسلام آباد  (نامہ نگار‘ آئی این پی) وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد کے لیے راشن رعایت پروگرام کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ حسن ابدال میں کریانہ سٹورز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر کم آمدنی والے افراد اور خاندانوں کو اشیائے ضروریہ رعایت پر دی جا رہی ہیں جس پر ہزار روپے تک کی سبسڈی ہے جس کو معاشی حالات بہتر ہونے پر مزید بڑھایا جائے گا۔ عمران خان مہنگائی ختم کرنے کیلئے متحرک ہیں۔احساس راشن پورٹل ویب کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، احساس راشن پروگرام میں 40ملین لوگوں نے اب تک درخواست جمع کرائی ہے، ایک ملین افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، اس پروگرام کے تحت گھر کا ایک فرد رجسٹر ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے احساس راشن پروگرام کی آگاہی مہم کیلئے شہر شہر کے دورے کئے۔ اسی سلسلے میں  اتوار کو ڈاکٹر ثانیہ نے راولپنڈی تا پشاور جی ٹی روڈ پر آٹھ چھوٹے شہروں کا دورہ کیا جن میں واہ، حسن ابدال، کامرہ، جہانگیرہ، اکوڑہ خٹک، نوشہرہ سٹی، پبی اور پشاور شامل ہیں۔ اس موقع پر نیشنل بینک، ضلعی انتظامیہ اور احساس کے اعلی افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر ثانیہ احساس راشن آگاہی مہم کے سلسلے میں رواں ہفتے 30چھوٹے شہروں کے دورے کریں گی۔ ان دوروں کا مقصدکریانہ مالکان کو احساس راش رعایت پروگرام کی مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نے شہر میں کریانہ دکانداروں سے ملاقات کی، ان کو احساس راشن پورٹل پر رجسٹر کروایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...