تجارتی خسارہ‘ درآمدات‘ مہنگائی میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی کا باعث: مفتاح اسماعیل 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں حالیہ تیزی سے گراوٹ کی 4 اہم وجوہات ہیں جن میں پہلی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کی تجدید کے بعد غیریقینی صورتحال ہے۔ دوسری وجہ تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ، تیزی سے بڑھتی درآمدات ہیں جبکہ روپے کی قدرمیں گراوٹ کی تیسری وجہ ملک میں مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کی چوتھی وجہ روپے کی فراہمی میں تیزی سے اضافہ ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف معاہدے کی تجدید کے بعد طے شدہ رقم موصول نہ ہونا بھی مہنگائی کی ایک وجہ ہے۔ جبکہ روپے کی سپلائی میں اضافے نے ملکی معیشت پر دباؤ ڈال رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...