ترسیلات زر بڑھ کر 10.6 ارب ڈالر ہو گئیں: سٹیٹ بنک


 کراچی(این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کارکنوں کی ترسیلات ِزر کی بھرپور آمد کا سلسلہ جاری رہے اور اکتوبر 2021 میں 2.5 ارب ڈالر کی رقوم آئیں جو 10.2 فیصد (سال بسال)زیادہ ہے تاہم پچھلے ماہ سے 5.7فیصد کم ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق  جون 2020 سے 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہنے کے علاوہ یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے کہ ترسیلات ِزر 2.5 ارب ڈالر کے قریب یا اوپر رہی ہیں۔ مجموعی طور پر مالی سال 22 کے پہلے چار مہینوں کے دوران ترسیلات ِزر بڑھ کر 10.6 ارب ڈالر ہوگئی ہیں جو گذشتہ برس کی اسی مدت سے 11.9 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 22 کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات ِزر زیادہ تر سعودی عرب (2.7ارب ڈالر)، متحدہ عرب امارات (2.0 ارب ڈالر)، برطانیہ (1.5ارب ڈالر)اور امریکہ (1.1 ارب ڈالر)سے آئیں۔ حکومت اور سٹیٹ بینک کی جانب سے باضابطہ چینلز کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے فعال پالیسی اقدامات اور وبا کے دوران فلاحی رقوم کی منتقلی نے پچھلے سال سے ترسیلات ِ زر کی آمد میں مسلسل بہتری میں کردار ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...