ریکارڈ ترقیاتی کام‘ نارووال میں‘ شکریہ احسن اقبال‘‘ کنونشن

Nov 15, 2021


نارووال (نامہ نگار) حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ کی جانب سے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے اپنے دورہ اقتدار میں نارووال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے ’’شکریہ احسن اقبال‘‘ کے نام سے کنونشن کا انعقاد کیا۔ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر ثابت کردیں کہ 2021ء میں میرے اثاثے 1993ء سے ایک مرلہ بھی زیادہ ہیں تو میں سیاست چھوڑنے کیلئے تیار ہوں۔ احسن اقبال نے کہا کہ میں نے سی پیک کے 29 ارب ڈالر کے منصوبے کامیاب کروائے۔ نالائق حکومت  مسلط ہے۔ جس نے قوم کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ مہنگائی نے عوام کو جینا محال کر دیا ہے۔

مزیدخبریں