اسلام آ باد (نامہ نگار ) فلورملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد پنجاب، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلورملز ایسوسی ایشن نے (آج)پیر سے جڑواں شہروں میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے اور عندیہ دیا ہے کہ (کل)منگل سے ہڑتال کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھادیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے دعوی کیا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی ہے جس کی وجہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو کہ پورے صوبے میں پھیل جائے گا۔ محکمہ خوراک پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی قلت نہیں ہے، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے اسٹاک میں 32 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، روزانہ کی بنیاد پر 18 ہزار ٹن گندم ریلیز کر رہے ہیں۔راولپنڈی ڈویژن کی فلور ملز کو گندم جنوبی پنجاب سے خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب سے گندم لانے کی صورت میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا۔
فلورملز کا آج سے ہڑتال کا اعلان، آٹا بحران کا خدشہ
Nov 15, 2021