ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ میں فروخت ہونے والا دنیا کا مہنگا ترین آئی فون

Nov 15, 2021


لاہور (نیٹ نیوز) ویسے تو ایک آئی فون کی قیمت ڈیڑھ ہزار ڈالرز  سے کم ہی ہوتی ہے مگر 2017 کے آئی فون ایکس نے سب سے مہنگے ایپل فون کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ بس اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ایسا آئی فون ہے جس میں لائٹننگ پورٹ کی بجائے چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ موجود ہے۔ ایک روبوٹک انجنیئرنگ کے طالبعلم کین پیلونی نے اس آئی فون ایکس کی روایتی چارجنگ پورٹ کو یو ایس بی سی پورٹ سے بدل دیا ہے۔ اس پورٹ کو چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر دونوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں