مقتول ناظم جوکھیو کا موبائل فون، کپڑے کنویں سے مل گئے


 کراچی(آئی این پی )  پولیس کو پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جام اویس کے فارم ہاوس میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے مل گئے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کو مقتول ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے جام ہاوس کے قریب کنویں سے مل گئے ہیں۔ معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی ٹیم جام ہاس کے قریب ایک متروک کنویں پر پہنچی، جہاں سے مقتول کا موبائل فون اور کپڑے ملے ہیں، مبینہ طور پر شواہد مٹانے کے لیے قتل کے بعد مقتول کا موبائل فون اور کپڑے کنویں میں پھینک کر اسے آگ لگا دی گئی تھی۔ تفتیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ موبائل فون کافی حد تک جل چکا ہے، موبائل اور کپڑے فارنزک کے لئے پنجاب لیبارٹری بھیجے جارہے ہیں، لیبارٹری رپورٹ آنے پر تفتیش میں پیش رفت کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...