لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے باٹا پور کے علاقے میں گھر سے 5 لاکھ 45 ہزار، مسلم ٹاؤن سے ساڑھے 4 لاکھ، فیصل ٹاؤن کے علاقے میں بیکری سے 3 لاکھ 50 ہزار 800، سبزہ زار سے 2 لاکھ 70ہزار، گجر پورہ کے علاقے سے 2 لاکھ، نشتر کالونی سے 41 ہزار، اقبال ٹاؤن سے 40 ہزار، لاری اڈہ سے 30 ہزار، شاہدرہ ٹاؤن سے 21 ہزار، اچھرہ سے 16 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں گھر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے شادباغ، مسلم ٹاؤن اور ڈیفنس کے علاقوں سے کاریں، لوئر مال کے علاقے سے رکشہ جبکہ اسلام پورہ ، ستوکتلہ، ہئیر، سندر، قلعہ گجر سنگھ، شمالی چھاؤنی، لٹن روڈ، گارڈن ٹاؤن، کوٹ لکھپت، نصیر آباد، اچھرہ، گلبرگ، کاہنہ، نشتر کالونی، ڈیفنس، فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی، باغبانپورہ، اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں سے 17 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔