روپے کی قدر گرنے سے کاروباری و صنعتی شعبہ بد ترین صورتحال سے دوچار 

راولپنڈی (ایون وقت  ۔۔۔۔  عزیز علوی) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر شیخ آصف ادریس ، سینئر نائب صدر چوہدری محمد اکرم ، نائب صدر سمیع اللہ کھوکھر ،صدر چائنہ مارکیٹ و ایگزیکٹو ممبر طارق جدون ، ایگزیکٹو ممبران خواجہ امتیاز ، ملک عرفان ، امجد محمود ،شیخ شاہد ،گلزار احمد نے ایوان وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں روز گار ایس ایم ای کے ذریعے ممکن ہے حکومت ایس ایم ای کو طاقتور بنائے تو ایک کروڑ نوکریاں دینا ہم پر چھوڑ دے ڈالر کی قدر میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ، بجلی کے نرخ تیزی سے بڑہانے اور ملکی روپے کی قدر گرنے سے کاروباری اور صنعتی شعبہ بدترین صورتحال سے دوچار کردیا گیا ہے اس بحرانی کیفیت میں بھی سمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹریز ملکی معیشت کو بیمار ہونے سے بچانے کیلئے آخری حدوں تک کوشاں ہیں راولپنڈی شہر میں ٹریفک رش ، فٹ پاتھوں پر قبضے کی صورتحال سے شہریوں کو اندرون شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں پہنچنے میں مشکلات ہیں جنہیں دور کیا جائے بلدیہ راولپنڈی تجاوزات ختم کرائے 2015 ء میں راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز نے اپنے قیام کے بعد سے چھوٹے تاجر اور صنعت سے وابستہ افراد کو پلیٹ فارم مہیا کیا اب راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزکاروباری طبقے کی قوت بن گیا ہے  سمال ٹریڈز ، سمال انڈسٹری اور کارپوریٹ سیکٹر کیلئے مختلف طرح سے ہونے والی مینگائی بحرانی کیفیت پیدا کر رہی ہے ڈالر ، بجلی کے نرخوں میں حکومت فوری توازن لائے بجلی کی قیمت کا جو سلیب دیا گیا ہے چھوٹی صنعت کیلئے اسے موجودہ صورتحال میں کچھ وسعت دی جائے تاکہ بجلی کے بدلتے ریٹس سے ان پر وہ بوجھ پڑنا بند ہوجائے جس سے ملکی معیشت کے اس شعبے کی کمر میں مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رہی ۔پلاسٹک کی چھوٹی صنعت کیلئے زیادہ بجلی درکار ہوتی ہے اس شعبے کیلئے بجلی کے استعمال میں مراعات دی جائیں کیمیکل کے ریٹ بہت تیزی سے بڑھے ہیں فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج اور ڈالر کے ریٹ بڑھنا چھوٹی صنعت اور سمال ٹریڈز کیلئے تباہی کا باعث بن رہے ہیں موجودہ صورتحال میں کاروبار جاری رکھنا مشکل سے مشکل تر ہو تاجارہا ہے پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں ہوشربا ہونے سے ہمارا طبقہ متاثر ہوا ہے۔ کاروباری لاگت بڑھے گی تو مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان عوام کو لپیٹ میں لے گااس طرف وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو فوری توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا ہے جس سے تاجر برادری کو سخت تشویش ہے ۔

ای پیپر دی نیشن