حضرت محمدؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے: راجہ ظفرالحق 

Nov 15, 2021


اسلام آباد (خبر نگار) جمعیت علمائے امامیہ کی طرف سے رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا رحمت اللعالمین سیرت کانفرنس میں راجہ ظفرالحق ،علامہ امین شہیدی علامہ غلام اکبر ساقی سمیت دیگر شریک ہیںاسلام آبادجمعیت علما ء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقادکانفرنس میں مسلم ن لیگ کے رہنما راجا ظفر الحق علامہ محمد امین شہیدی، علامہ حافظ سیدکاظم رضا نقوی، علامہ غلام اکبر ساقی مختلف مکاتب فکر کے علما کرام اور مسالک کے افراد شریک ہوئے نبی کریم حضرت محمدؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے  ۔ اسلام آباد علامہ محمد امین شہیدی کا رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب دشمن ہمیں آپس میں لڑانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔اسلام آبادجمعیت علما امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ غلام اکبر ساقی نے رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب  میں کہا کہ تمام مذاہب کی کتابوں کا بغور مطالعہ کیاآج کی کانفرنس امن کا پیغام ہیمذاہب اور مسالک میں کوئی اختلاف نہیں اسلام دشمن قوتیں ہمیں آپس میں لڑانا چاہتی ہیں ملکر سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ شیخ راشد شفیق نے رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان پوری دنیا میں اسلام کا قلعہ ہے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے ملکر ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اسلام آباد علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی نے رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام سلامتی کا دین ہے پیغام پاکستان قومی بیانیہ بن چکا ہے۔علامہ پیر اظہار حسین شاہ بخاری نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا ۔

مزیدخبریں