بیجنگ( شِنہوا)چین کی ملبوسات کی صنعت نے رواں سال کی پہلی تین سہ ما ہیوں کے دوران اپنی مستحکم توسیع کو برقرار رکھا ہے جبکہ پیداوار ،آمدنی اور منافع میں اضافہ ہوا ہے۔وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی ) کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے ستمبر تک ملبوسات کے12ہزار557 گا رمنٹ کے بڑے اداروں کی مشترکہ جاری آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 9فیصد اضافے کے ساتھ 10کھرب 50ارب یوآن (تقریبا 163.9ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔اس عرصہ کے دوران ان کمپنیوں کا مجموعی منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.8 فیصد بڑھ کر 45.7 ارب یوآن تک پہنچ گیا جبکہ مشترکہ پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.3 فیصد اضافے کے ساتھ 17.1 ارب جوڑوں تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی ملبوسات کی آن لائن خوردہ فروخت میں 15.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال کی نسبت اس کے ملبوسات اور لوازمات کی برآمدات 25.3 فیصد اضافے کے ساتھ 122.4 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
چین ، ملبوسات کی صنعت میں جنوری سے ستمبر کے دوران مستحکم اضافہ برقرار
Nov 15, 2021