بیجنگ (شِنہوا)امریکہ میں نسل پرستی پسماندہ نسلی اور ثقافتی گروہوں کی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے۔ہوسٹن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک حالیہ مضمون میں کہا گیا ہے کہ آمدنی میں عدم مساوات کیعمل دخل کی وجہ سے امریکی صحت اور سماجی مسائل کا انڈیکس سب سے بدترین ہے۔اس مضمون میں یونیورسٹی کے صحت عامہ سے متعلق کلینیکل پروفیسر کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نسل پرستی معاشی اور مالی عدم مساوات میں کردار ادا کرتی ہے اور اسے دوام بخشتی ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی عدم مساوات پسماندہ نسلی اور ثقافتی گروہوں میں صحت عامہ میں بہتری کے امکانات کی افادیت کو کم کردیتی ہے۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ19 ویں صدی کے وسط میں مبصرین نے نسل پرستی کو امریکہ میں صحت کی عدم مساوات کی وجہ قرار دیا تھا۔