دینہ (نامہ نگار)تہذیب وثقافت کے فروغ کے لیے ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام غازیوٹ میں رنگارنگ ثقافتی و تفریحی میلے کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاحت آصف محمود، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال اور ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ تھے،اس کے علاوہ پی ٹی آئی صدر چوہدری زاہد، فواد اکرم اعوان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن سمیت علاقے کے دیگر معززین نے شرکت کی، میلے میں روایتی بیل دوڑ کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں پہلی پانچ پوزیشنز حاصل کرنے والے بیل مالکان کو نقدی رقوم اور موٹر سائیکل انعام میں دی گئی اس موقع پر مشیر سیاحت آصف محمود نے کہا کہ علاقے کی ثقافت کے فروغ کے لیے اس طرح کے ایونٹس بہت ضروری ہیں، یہ بہت خوبصورت علاقہ ہے
غازیوٹ میں رنگارنگ ثقافتی و تفریحی میلے
Nov 15, 2021