حضرو(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر حضرو شہر میں زائد قیمتوں کی وصولی ناقص میٹریل کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے کئی بیکرز حلوائیوں اور سویٹ ہاوسز کے خلاف دبنگ ایکشن خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں پر مجموعی طور پر تین لاکھ پچاس ہزار جرمانہ عائد اور چھ افراد پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا پرائز کنٹرول ایکٹ اور کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ اور صحت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم نے کاروائی کرتے ہوئے گراں فروشوں اور انسانی زندگی سے کھیلنے والے ناقص اشیاء خورد ونوش تیار کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی اے سی حضرو نے تحصیل بھر کے ہوٹلوں حلوائیوں سویٹ شاپز اور بیکری مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنا مال تیار کرنے والی جگہوں سٹورز اور شاپس کو مکمل طور پر صاف ستھرا رکھیں انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایات دیں کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء میں سے ہر آئٹم پر اس کے تیار ہونے کی تاریخ اور ایکسپائری ڈیٹ ضرور درج کریں اور ہر چیز پر اس کی مقرر کردہ قیمت واضح طور پر لکھی ہونی چائیے ۔