گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تاجرسے کسٹم انٹیلی جنس کے آفیسرکے تین لاکھ مبینہ رشوت ستانی کا معاملہ وفاقی محتسب اعلی کے فیصلہ کی کاپی نوائے وقت نے حاصل کرلی،درخواست گزارکواسکی رقم 30دن میں واپس کرنے اورتفصیلی انکوائری کرنے کا حکم جاری کردیاگیابتایاگیاہے کہ اسلام آبادکے تاجرمنصورعبدالمنان نے درخواست وفاقی محتسب کو دی تھی کہ اسکا ٹرک جس میں14ہزار440کلومال تھاپکڑاگیااسے ریلیز کرنے کیلئے گیٹ پہ ماجد رضاشاہ نے اس سے اڑھائی لاکھ لیے اورجب اس سے کہااب مال چھوڑدو دو مزید 50ہزارمانگے گئے جو اسے دیے گئے جس سائل نے وفاقی محتسب سے رجوع کیا، انکوائری ہوئی اورڈپٹی ڈائریکٹرنے پیش ہوکر آگاہ کیاکہ ماجد شاہ 70ہزارکا اعتراف کرتاہے جس پہ وفاقی محتسب آفس کے آفیسرسید طاہرشہبازکی جانب سے فیصلہ دیا کہ سائل کو اسکی پوری رقم 30دن کے اندراندرواپس کی جائے اوررشوت ستانی کے معاملہ پہ تفصیل انکوائری کرکے کارروائی کی جائے ماجد شاہ کے پاس تبادلہ ہونے اوررشوت الزام ہونے کے باوجود تین تین چارج ہیں اورتبادلہ کے باوجود اسے گوجرانوالہ سے ریلیونہیںکیاگیاہے جبکہ ایف آئی اے میں انکا الگ سے کیس چل رہاہے اس حوالہ سے ڈپٹی ڈائریکٹرعلی اسدکا کہناتھاکہ فیصلہ کاپی انکے پاس نہیں آئی وہ ڈی جی آفس جائے گی جو حکم ہو گا اس پر عمل کیا جائے گا۔