حافظ آباد :ٹریفک کا بے ہنگم نظام، شہریوںکا سڑکوں سے پیدل گزرنا محال

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) حافظ آباد شہر میں ٹریفک کے بے ہنگم نظام کی وجہ سے شہریوںکو شاہرائوں پر پیدل چلنا بھی محال ہوگیا جبکہ ٹریفک پولیس کے وارڈن مین سڑکوںسے غائب اور سائیڈ روڈزپر چالانوں کادیا گیا ٹارگٹ پوراکرنے میں مصروف دکھائی دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی تمام شاہرائیں جن میں گوجرانوالہ روڈ، ونیکے روڈ، کچہری روڈ، ریلوے روڈ، کسوکی روڈ ، پوسٹ آفس روڈ پر ہمہ وقت ٹریفک جام دیکھائی دیتی ہے جبکہ ٹریفک جام رہنے سے ناخوشگوار واقعات اور حادثات میں بھی اضافہ ہوچکا ہے دوسری جانب اس ٹریفک کے اس بے ہنگم نظام کے باعث سکولوں اور کالجوں سے چھٹی کے وقت طلبہ وطالبات کا گھروںکو جانا بھی محال ہوجاتاہے لیکن اس بے ہنگم نظام کی اصلاح پر ٹریفک پولیس ملازمین کوئی توجہ نہیں دیتے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...