نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت)کھاد کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کے چھاپے، کھاد کے گودام سیل اورجرمانے۔تفصیلات کے مطابق کسانوں کی جانب سے کھاد کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کی شکایت پراسسٹنٹ کمشنر چوہدری عمران صفدر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف،ریونیو اور زراعت کے عملہ کے ہمراہ چھاپے مارے۔3150تھیلے کھاد ضبط کرکے گوداموں کو سیل کردیااور کھاد ڈیلروں کو60ہزار روپے جرمانے بھی عائد کیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنے بتایاکہ کسانوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ کھاد کے ضبط شدہ تھیلے محکمہ زراعت کی نگرانی میں کنٹرول ریٹ پر کسانوں کو فروخت کیے جائیں گے۔