پٹرول کی قیمت دو روپے لٹر بڑھانے، ڈیزل کی 3 روپے کم کرنے کی تجویز 

Nov 15, 2021

اسلام آباد (نامہ نگار) اوگرا کی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2روپے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لٹر کمی تجویز کی گئی ہے ۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی وبیشی کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں کرے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگرام پر پیشرفت نہ ہونے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بھی ردوبدل کا امکان نہیں ہے ۔

مزیدخبریں