اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس تین بجے طلب کر لیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اﷲ کے مطابق پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمنٰ کریں گے۔ اجلاس میں نواز شریف‘ شہباز شریف‘ سردار اختر مینگل‘ محمود خان اچکزئی‘ آفتاب خان شیر پاؤ‘ ڈاکٹر عبدالوہاب‘ پروفیسر ساجد میر‘ شاہ اویس نورانی ویڈیو لنک سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں حکومت مخالف مظاہروں پر مشاورت ہو گی اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ ہو گا۔ ووٹنگ مشین‘ انتخابی اصلاحات‘ سمندر پار پاکستانی ووٹ‘ نیب آرڈیننس پر مشاورت ہو گی۔
پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس آج طلب حکومت مخالف مظاہرین پر مشاورت ہو گی
Nov 15, 2021