اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی ٹیم آج سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے متحدہ اپوزیشن کے جوابی خط کا جائزہ لے گی۔ شہباز شریف نے سپیکر کے خط متحدہ اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کے سپرد کیا تھا۔ متحدہ اپوزیشن نے اتفاق رائے سے قانون سازی کیلئے تجاویز دی ہیں۔ حکومتی ٹیم آج سپیکر سے رابطہ کر کے خط کے مندرجات کا جائزہ لے گی۔ دوسری طرف حکومتی نمائندوں اور اتحادیوں کی آج اہم ملاقات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرے گا۔
حکومتی ٹیم آج اپوزیشن کے خط کا جائزہ‘ اتحادیوں سے ملاقات کرے گی
Nov 15, 2021