بادامی باغ‘ مدرسے میں بہیمانہ تشدد‘ 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق

Nov 15, 2021

لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ کے علاقے میں ایک مدرسے میں اساتذہ کے بیہمانہ تشدد کے نتیجے میں 14 سالہ حافظ قرآن لڑکا جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھوکھر روڈ، صدیقیہ کالونی کے رہائشی محمد واجد کا 14 سالہ بیٹا حافظ حمزہ دارالعلوم حمیدیہ، جامع مسجد حیات، ملک پارک میں زیر تعلیم تھا۔ وہ گزشتہ روز مدرسے کے اساتذہ کے مبینہ بیہمانہ تشدد کے باعث ہلاک ہوگیا۔ بچے کے ورثاء کے مطابق مدرسے میں استاد حافظ ماجد اور دیگر دو اساتذہ نے لیٹ آنے پر طالبعلم حافظ محمد حمزہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھاری وزن بھی اٹھوایا، طبیعت خراب ہونے پرگر پڑا تو انہوں نے اسے مکے مارے۔ جس سے بچے کی حالت غیر ہوگئی اور میو ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ بچے کے والد محمد واجد نے تھانہ بادامی باغ میں درخواست دے دی ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔

مزیدخبریں