نیوزی لینڈ کو شکست ، آسٹر یلیا پہلی بار ٹی 20ورلڈ کپ کا چمپئن بن گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ۔۔وکٹوں سے ہرا کر پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت لیا ۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی سیمی فائنل کے ہیرو ڈیرل مچل کی وکٹ کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا، انہوں نے صرف 11 رنز بنائے تھے۔ کپتان کین ولیم سن  کین 48 گیندوں پر 85 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، انہوں نے 10 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ مارٹن گپٹل نے ٹیم کے ٹوٹل میں 28 رنز کے ساتھ، گلین فلپس نے 18 اور جمی نیشم نے 8 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ نیوزی لینڈ نے مقرر 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ جوش ہیزل ووڈ 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں ایڈم زمپا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔آسٹریلیانے ہدف18.5اوورز میں 2وکٹوں پرپورا کرلیا۔ مچل مارش نے ناقابل شکست77رنز بنائے ۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے ۔ڈیوڈ وارنر 53اور کپتان ایرون فنچ 3رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔گلین میکس ویل نے 18گیندوں پر 28رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے ۔ٹرینٹ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا‘ کیویز نے سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل بنایا جو کینگروز نے حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈنے فائنل میں 4 وکٹ پر 172 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ ٹیم کا یہ سکور کسی بھی ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل کا سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل ہے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز 2016 کے فائنل میں انگلینڈ کیخلاف 6 وکٹ پر 161 رنز بنا کر کامیابی سمیٹی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...