لاہور( سٹاف رپورٹر)100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ( پیر)15نومبر کو ہوگی ۔100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس بانڈز کا پہلاانعام7لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرے انعام میںایک ہزارروپے مالیت کے 1199انعامات ہیں۔1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام10لاکھ روپے کے 3اور تیسرے انعام میں 18500روپے مالیت کے1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔