شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے اپوزیشن جتنے چاہے جتن کرلے احتساب سے نہیں بچ سکتی اپوز یشن اپنی منفی سیاست کی وجہ سے عوام کی نظروں سے گر چکی ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی صرف کرپشن بچائو کے ایجنڈے پر متفق ہے انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، اپنے ایک بیان میںکنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہاکہ تحریک انصاف کے خلا ف بننے والے اتحاد ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی اپنی موت آپ مرتے رہیں گے جو جماعتیں آ پس میں اختلا فا ت کاشکار ہیں وہ حکومت کیخلا ف کیا تحریک چلا ئیں گی حکومت کو اپوز یشن کی کسی تحریک سے کو ئی خطرہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو انکی سیاسی اوقات بتادیں گے عوام ایک بار پھر کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرکے ثابت کریں گے۔
اپوز یشن اپنی منفی سیاست سے عوام کی نظروں سے گر چکی:کنور عمران سعید
Nov 15, 2021