پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد انجام کو پہنچ چکا، حکومت کو خطرہ نہیں، مدت پوری کریگی

ملتان‘ مظفر گڑھ‘ خان گڑھ (نمائندگان نوائے وقت‘ نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج جنوبی پنجاب کے تین اضلاع راجن پور،مظفر گڑھ اور ملتان کے طوفانی دورے کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اور خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا افتتاح کیا۔ و کوٹ مٹھن میں خواجہ غلام فرید کے دربارکی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔  راجن پورکے علاقے کوٹ مٹھن میں معروف بزرگ خواجہ غلام فرید کے دربار پر حاضری دی۔  خواجہ غلام فرید کے دربار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اوردربار پرفاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعاکی۔ دربار خواجہ غلام فریدکی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد  کے  موقع پر کہا کہ دربار خواجہ غلام فرید میں زائرین کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر 7کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ امھوں نے کہا کہ حضرت خواجہ غلام فرید کے دربار کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائیگا۔دربار پر زائرین کی آرام گاہ و دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انھون نے کہا کہ بزرگان دین نے اپنے کردار اور اخلاق سے لوگوں کو متاثر کیا اوربھائی چارے کا درس دیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خواجہ غلام فرید کے دربار پر محفل سماع میں شرکت کی۔معروف قوال نے محفل سماع میں  عارفانہ و صوفیانہ کلام پیش کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور حاضرین نے فن قوالی کے دل موہ لینے والے انداز کو سراہا۔  وزیر اعلیٰ کو اجرک،فریدی ٹوپی اور جبہ پہنایا گیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو خواجہ عامر فرید کوریجہ نے تصنیف  ’’دیوان فرید‘‘پیش کی۔  مشیر حنیف پتافی،ایم پی اے خرم خان لغاری، سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین کوریجہ اور مشائخ عظام بھی اس موقع پر موجودتھے۔  راجن پورمیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک،اراکین صوبائی اسمبلی اورپارٹی کے عہدیداران نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کو ترقی کے سفر میں برابر کا شریک کیا ہے۔ ہرضلع کی یکساں ترقی کیلئے360ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔ ماضی میں راجن پور جیسے اضلاع کو ترقی دینے کے بجائے جھوٹے وعدوں سے بہلایا گیا۔پی ٹی آئی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کو 35فیصد سے زائد ترقیاتی بجٹ دیا۔سابق حکومت نے جنوبی پنجاب کو عملی طورپر صرف 17فیصد ترقیاتی فنڈز دیئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے۔  جنوبی پنجاب کی تعمیرو ترقی کا یادگار دورشروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔ اپوزیشن اتحاد میں شامل لوگ آپس میں مخلص نہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو ایسی ناکام اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی۔اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راجن پورمیں چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد دریشک ایم پی اے کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارراجن پور کے دورے کے بعد مظفر گڑھ پہنچے۔ مظفرگڑھ میں صوبائی مشیر و رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی کی رہائشگاہ گئے۔ وزیراعلیٰ نے عبدالحئی دستی سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔  اور  مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کیا اورہسپتال میں بچوں کو خسرہ اورروبیلا سے بچاؤ کی مہم کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے  کہا کہ  پنجاب حکومت نے بچوں کو خسرہ اورروبیلا کا حفاظتی ٹیکہ لگانے کیلئے ویکسینیشن سینٹرزقائم کیے ہیں۔سکولوں اورمراکز صحت میں بھی خسرہ اورروبیلاسے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ لگانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہماری حکومت کامشن ہے۔اپنے بچوں کو صحت مند مستقبل دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راجن اورمظفرگڑھ کے دورے کے بعدآج ملتان کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملتان میں مشیر جاویداختر ا نصاری ایم پی اے کی رہائش گاہ پرگئے اوران کے بھائی حاجی امین انصاری کی وفات پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اورفاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ایم پی اے ندیم قریشی اوردیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...