ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ڈسٹری بیوٹرز کا احتجاجی مظاہرہ

Nov 15, 2021


 ملتان (نیوز رپورٹر)ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے زیر اہتمام ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف چیئرمین عنائت اللہ خان شنواری،صدر محمد ناصرقاضی،جنرل سیکرٹری عبد الطیف خان بلوچ،سنیئر نائب صدر حسن سعید خان ،سرپراست اعلیٰ ملک سعید،میڈیا کواڈنیٹر ملک یاسر رجوانہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،اس موقع پر مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی ،اس موقع پرچیئرمین عنائت اللہ خان شنواری،صدر محمد ناصرقاضی،جنرل سیکرٹری عبد الطیف خان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کی وجہ سے غریب کا چولہا جلتا تھا لیکن حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے اور سردیوں میں مزید گیس کی لوڈ شیڈنگ سے غریب آدمی پر اور زیادہ اثرات رونماں ہوں گے،حکومت آئے روز ایل پی جی ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب آدمی پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے انہیں تو ایل پی جی ایسوسی ایشن احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔

مزیدخبریں