اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے بھارت گرین ہاؤس گیسیں خارج کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا عالمی ماحولیاتی کانفرنس (کوپ 26) میں غیر سنجیدہ رویے کے باعث بھارت کا ڈرامہ بنا رہا۔انہوں نے کہا کوپ 26 میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں بھارتی غیرسنجیدگی سب کے سامنے آئی۔