مہنگائی عارضی ہے ،جلدقابوپالیں گے:ڈاکٹراخترملک


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے گزشتہ روز یونین کونسل نمبر72کی بستی کریم آباد میں چارکروڑروپے کی لاگت سیہونے والے سیوریج اور ٹف ٹائل کے کام کا افتتاح کیا اس موقع پر راناعمران شمشاد،ملک عبدالرؤف،محمدشعبان موہل،مختارسیال،اسلم تھہیم، شوکت تھہیم،محمدسلطان،اللہ دتہ اعوان ،وحید احمد سیال،ناصراعوان،مجیدآرائیں،فداحسین سمیت دیگرہمراہ تھے۔صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کے بنیادی مسائل ہرصورت حل کرے گی حالیہ مہنگائی عارضی ہے جس پرجلدقابوپالیں گے پوری دنیامہنگائی کی لہرسے متاثر ہے کم آمدنی والے افرادفوری اپنے آپ کواحساس پروگرام میں رجسٹرڈکرائیں تاکہ انہیں ریلیف مل سکے حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے مہنگائی کی وجہ 40سالوں سے مسلسل قرض لیناہے قرض اورسابقہ حکومتوں کے بجلی کے مہنگے معاہدے اصل میںمہنگائی کی وجہ بنے ہوئے ہیں جس پرہم قابوپانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن