مہنگائی تھمنے کا نام نہیں  لے رہی ہے، سونیا حسین

Nov 15, 2021

 لاہور(یواین پی) پاکستان کی اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ میں یہ سن کر بیہوش ہوجائوں کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے، مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور غیرملکی کرنسی اوپر چلی گئی ہے۔اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ 80 فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا کہ عورت کو گھر چلانے کیلئے کیریئر کی قربانی دینا پڑے گی۔اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ لوگ چاہتے تھے کہ مجھے ایوارڈ ملے، ان کے لیے انڈسٹری بھی فیملی کی طرح ہے۔

مزیدخبریں