وہاڑی(نامہ نگار+ ڈسٹرکٹ رپورٹر+ کرائم رپورٹر) مثالی کاشتکارمیاں مسعود احمد خان جھنڈیر نے کہا ہے کہ کسانوں کو ٹیکنالوجی سے آگاہی دینا وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زراعت میں جدت اور ٹیکنالوجی متعارف کروانیوالی نجی کمپنی گروٹیک سروسز پاکستان کے زیر اہتمام مثالی کاشتکار میاں سعید احمد خان جھنڈیر کے ڈیرہ پر منعقد کسان بیٹھک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے کمپنی کے سینئر اگرانومسٹ ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ گروٹیک سروسزکسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے آگاہی دے رہی ہے۔ اس موقع پر کسانوں نے کمپنی اقدامات کو سراہتے ہوئے،اپنے مسائل بتائے اور ڈاکٹر طارق نے انہیں حل بھی بتایا۔ آخر میں ترقی پسند کسانوں میں کمپنی کی جانب سے اعزازی شلیڈز بھی دی گئیں۔