بھکر(نامہ نگار )موجودہ حالات میں تجارتی حلقوں کو سبسڈیز دی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار سماجی و تجارتی شخصیت ملک اعجاز احمد نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ غربت مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے حکومت ملک میں مہنگائی کی بے لگام شرح کو قابو میں لیکر آئے ٹیکس اور ڈیوٹیز کم کی جائیں۔ بزنس سیکٹر کے اسٹیک ہولرز کیساتھ جامع حکمت عملی بنا کر مسائل کا حل نکالا جائے ۔
موجودہ حالات میں تجارتی حلقوں کو سبسڈیز دی جائیں: ملک اعجاز احمد
Nov 15, 2021