ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر میاں نوراحمد سہونے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمرتوڑ کے رکھ دی ہے،عام آدمی کو جسم و روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ بجلی، گیس،پٹرول،چینی آٹا اوردیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ عام آدمی کی آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،ایسے حالات میں لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی ناہلی کو ثابت کرتا ہے۔جبکہ حکومتی وزراء ترقی کے مثبت اعشاریے اوراپنی کارکردگی بیا ن کرتے ہوئے پھولے نہیں سماتے۔اگر حالات ایسے ہی رہے تو موجودہ حکمرانوں کو بھی عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کیلئے تیاررہنا چاہیے۔پاکستان عوامی تحریک اس ملک کے کروڑوں عوام کی حقیقی آواز بن کر میدان عمل میں موجود ہے اورموجودہ کرپٹ،فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔وہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کارکنان سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کارکنان کو تاکید کی کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کیلئے تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں اورانتخابات کی تیاری کریں۔