حکومت نے زراعت کو تباہی  کے دہانے پر پہنچا دیا:میاں اکبر 

جلہ جیم ( نامہ نگار ) موجودہ حکومت نے زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میاں محمد اکبر آرائیں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پٹرول ٗ ڈیزل ٗ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب آدمی کیساتھ کسان طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ زرعی لوازمات کھاد ٗ بجلی کی قیمتوں کے اضافہ سے کسانوں کا فصلوں پر کیا ہوا خرچہ پورا ہونا بھی مشکل ہو چکا ہے۔جسکی وجہ کسان روز بروز نقصان کی طرف جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن