طلبا ء کی ذہنی نشوونما کیلئے سپورٹس کی سرگرمیوں کو اُجاگر کرنا ہو گا:میاں محمد شفیع 

Nov 15, 2021

خان پور(نامہ نگار)پینل آف چیئرمین پنجاب اسمبلی میاں محمد شفیع محمد ایم پی اے نے کہا ہے کہ طلبا وطلبات کی ذہنی نشوونما کیلئے سپورٹس کی سرگرمیوں کو زیادہ اجاگر کرنا ہو گا ۔ وہ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پانچ روزہ سپورٹس گالا پروگرام کے اختتام پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے اس موقع پر سپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں میں اول دوئم آنیوالے طلباء اور طلبات میں انعامات تقسیم کیے ۔قبل ازیں چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد انور ٗ پروفیسر عطاء محمد قریشی ،ڈاکٹر رحیم الدین ،ندیم اقبال رحمانی ،راؤ حامد سعید ،نیاز احمد آہیر ودیگر نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات اور دوسری غیر صحت مندانہ ماحول سے بچانے کیلئے سپورٹس گالا پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور ان شاء اللہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔

مزیدخبریں