سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض میں پہلا ”نان پرافٹ “شہر بسانے کا اعلان

Nov 15, 2021 | 16:12

ویب ڈیسک

سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں پہلا ”نان پرافٹ “شہر بسانے کا اعلان کیا ہے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پہلے غیر منافع بخش شہر”دی پرنس محمد بن سلمان نان پرافٹ سٹی “شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ شہر تقریبا 3.4 مربع کلومیٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا اور کاروباری صلاحیتوں اور مستقبل کے لیڈرز کے کام کرنے کے لئے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ اس شہر میں اکیڈمیز، کالج، سکول، کانفرنس سینٹر، ایک سائنس میوزیم اورایک تخلیقی مرکز قائم کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ، شہر دنیا بھر سے کمیونٹی کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے جدید کاروباری اداروں کے فروغ کے لیے وینچر کیپٹل فرموں اور سرمایہ کاروں کی میزبانی کرے گا۔

مزیدخبریں