پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ ترکی، بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کی بندرگاہ اکساز آمد پر جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے اس مشق میں پاک بحریہ کی نمائندگی کی۔پاک نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشن کمانڈر نے ترک بحریہ کی اعلی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران پی این ایس عالمگیر نے بحیرہ روم میں منعقدہ کثیرالملکی بحری مشق میں شرکت کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک نیوی خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن