دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 15 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25کروڑ33لاکھ21ہزار378ہوگئی۔امریکہ 4کروڑ70 لاکھ 74ہزار80مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ44لاکھ45ہزار666مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ19لاکھ 57ہزار967مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 96لاکھ8ہزار568، روس میں 89لاکھ18ہزار926، ترکی میں 84لاکھ10ہزار136 اور فرانس میں 73لاکھ89ہزار989 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 60لاکھ37ہزار718 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 53لاکھ5ہزار742 تک پہنچ گئی ہے۔
دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25کروڑ33لاکھ21ہزار378ہوگئی
Nov 15, 2021 | 17:40