جب تک بیٹھے ہیں جمہوری حقوق کا تحفظ کریں گے ، کوئی ملک کی شریانیں بند نیہں کرسکتا : ہائیکورٹ 

لاہور (آئی این پی+ سپیشل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جب تک عدالتیں بیٹھی ہیں جمہوری حقوق کا تحفظ کریں گے۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لانگ مارچ کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ زبردستی دکانیں اور سڑکیں بند نہیں کی جا رہیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کو امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے مراسلہ لکھا، ہم نے دوبارہ پنجاب حکومت کو خط لکھا کہ موٹروے کھولی جائے۔ صوبے پابند ہیں کہ وفاقی حکومت جو ہدایت دے اس پر عمل کریں۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ جب تک عدالتیں بیٹھی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے وکلاء کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ سپیشل رپورٹر کے مطابق درخواست پر سماعت 21 نومبر تک ملتوی ہو گئی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس اہم معاملہ پر تفصیلی فیصلہ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن