عمران خان کی خواب گاہ کی کھڑکیوں پر بلٹ پروف شیشے لگا دیئے گئے 

لاہور(آئی این پی ) زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کی سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے  ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی لنے والے ایک اور تھریٹ الرٹ کے بعد ان کی سکیورٹی کی صورتحال میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف شیشے عمران خان کی خواب گاہ کی کھڑکیوں پر لگائیں دئیے گئے   ہیں۔ اس سے قبل عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اضافی اسپیشل برانچ اور مرد و خواتین پولیس اہلکار بھاری تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں۔ گھر کے دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کی گئی ہے جبکہ سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر بھی حفاظتی دیوار بنا دی گئی ۔ زمان پارک جے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ قائم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی کے لئے مزید کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے  ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بھی نامعلوم شخص یا گاڑی کو خان کی رہائش گاہ کے اندر جانے کی سختی سے پابندی عائد ہوگی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اس وقت اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے ہمراہ زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ علاوہ ازیں عمران خان کی رہائش گاہ پر صرف ان پارٹی رہنماں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے نام پولیس کو فراہم کی گئی فہرست میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن